ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  بیہودہ ڈانس ویڈیو۔۔ ’چھوٹا ڈان‘ اور ساتھی خاتون گرفتار

  بیہودہ ڈانس ویڈیو۔۔ ’چھوٹا ڈان‘ اور ساتھی خاتون گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد اقبال رانا) گوجرانوالہ میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے باہر  بیہودہ ڈانس کی ویڈیو بنانے والے ٹک ٹاکرز جن میں حلیہ بدل کر غائب ہونے والا ’’چھوٹا ڈان‘‘ اور ایک خاتون قانون کی گرفت میں آ گئے۔

تفصیلات کے مطابق سی پی او   گوجرانوالہ ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کے نوٹس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے باہر   بیہودہ ڈانس کی ویڈیو بنانے پر خاتون سمیت دو ٹک ٹاکرز گرفتار کر لیا۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ملزم طاہر صدیق عرف ’’چھوٹا ڈان‘‘ گرفتاری سے بچنے کیلئے حلیہ بدل کر روپوش ہو گیا تھا۔ 

سی پی او   گوجرانوالہ کا کہنا ہے کہ غیر ذمہ دارانہ سوشل میڈیا سرگرمیوں، عوامی مقامات پر قانون شکنی اور غیر اخلاقی حرکات پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کے تحفظ اور معاشرتی اقدار کے خلاف سرگرمیوں پر بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی.