وقاص احمد:شفیق آباد کے علاقے میں 6 سالہ بچے کو پالتو کتے کے کاٹنے کے واقعے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کتے کے مالک کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق 6 سالہ ایلون گلی میں کھیل رہا تھا کہ اسی دوران ایک پالتو کتے نے اسے کاٹ لیا، جس سے وہ زخمی ہو گیا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر شفیق آباد پولیس نے بچے کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا اور قانونی کارروائی کا آغاز کیا۔
ایس پی سٹی عاطف امیر کے مطابق پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کتے کے مالک کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔