ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد نہ ہو سکا، اشیائے ضروریہ مہنگے داموں فروخت 

سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد نہ ہو سکا، اشیائے ضروریہ مہنگے داموں فروخت 
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہرجمیل:ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ سرکاری نرخ نامے پر مؤثر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث شہر بھر میں اشیائے ضروریہ کی من مانی قیمتوں پر فروخت جاری ہے، جس پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

شہریوں کے مطابق دودھ، روٹی، گوشت، سبزیاں اور پھل سرکاری نرخوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ قیمتوں پر فروخت کیے جا رہے ہیں، جبکہ پرائس کنٹرول کے دعوے عملی طور پر مؤثر ثابت نہیں ہو سکے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق سادہ روٹی، جس کی سرکاری قیمت 14 روپے مقرر ہے، مختلف علاقوں میں 20 روپے تک فروخت کی جا رہی ہے۔ اسی طرح بیف 800 روپے فی کلو کے سرکاری نرخ کے مقابلے میں 1200 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔

مٹن کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں سرکاری نرخ 1600 روپے فی کلو ہونے کے باوجود بعض مقامات پر 3000 روپے فی کلو تک وصول کیے جا رہے ہیں۔ دودھ 170 روپے فی لیٹر کے بجائے 240 روپے تک جبکہ دہی 180 روپے فی کلو کے بجائے 250 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

شہر کی مختلف مارکیٹوں میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں بھی سرکاری نرخ نامے سے تجاوز کر چکی ہیں، جس کے باعث عام شہریوں کے لیے گھریلو اخراجات پورے کرنا مزید مشکل ہوتا جا رہا ہے۔