ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بریسٹ کینسر،جدید جینیاتی ٹیسٹ متعارف

بریسٹ کینسر،جدید جینیاتی ٹیسٹ متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بریسٹ کینسر کے مریضوں کے لیے امید افزا پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں ماہرین نے ایسا جدید جینیاتی ٹیسٹ متعارف کرایا ہے جو علاج کے انتخاب کو زیادہ مؤثر اور آسان بنا سکتا ہے۔

برطانوی اخبار گارڈین کی رپورٹ کے مطابق سائنس دانوں کی جانب سے تیار کردہ یہ نیا ٹیسٹ اس بات کا تعین کرنے میں مدد دے گا کہ کن مریضوں کو کیموتھراپی کی ضرورت ہے اور کون اس مرحلے سے محفوظ رہ سکتا ہے۔

بین الاقوامی سطح پر ہونے والی تحقیق میں تقریباً 4 ہزار مریضوں کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ کم خطرے کے حامل مریضوں میں صرف ہارمون تھراپی مؤثر ثابت ہوئی، جبکہ کیموتھراپی نہ کروانے والے مریضوں کے نتائج بھی تقریباً اسی معیار کے رہے۔

ماہرین کے مطابق اس پیشرفت سے مستقبل میں لاکھوں خواتین کو غیر ضروری کیموتھراپی، اس کے ممکنہ مضر اثرات اور اضافی علاجی اخراجات سے بچانے میں مدد مل سکتی ہے۔