ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک انصاف سابق ایم پی اے  کے گھر مسلح افراد کی فائرنگ،اہل خانہ محفوظ رہے

تحریک انصاف سابق ایم پی اے  کے گھر مسلح افراد کی فائرنگ،اہل خانہ محفوظ رہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فرحت شاہ : خیبرپختونخوا کے شہر نوشہرہ میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال نے خطرے کی گھنٹی بجا دی, گزشتہ رات پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کی رہنما اور سابق ایم پی اے سونیا فلک نیاز کے گھر پر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

تفصیلات کے مطابق خوش قسمتی سے سونیا فلک نیاز اور ان کے اہل خانہ محفوظ رہے تاہم گھر کو شدید نقصان پہنچا۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی، شواہد اکھٹے کیے گئے جبکہ تفتیش کا عمل جاری ہے۔

واقعے کے بعد سیاسی حلقوں اور شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ نوشہرہ میں جرائم میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، حکومت فوری ایکشن لے۔