سردار تنویر الیاس کی مسلم لیگ (ق) میں شمولیت متوقع

سردار تنویر الیاس کی مسلم لیگ (ق) میں شمولیت متوقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری سرور سے سردار تنویر الیاس نے ملاقات کی ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

اس حوالے سے سردار تنویر الیاس نے کہا کہ آج چوہدری شجاعت سے ملاقات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ دیکھ رہے ہیں اکٹھے چل کر کیسے قوم کے لیے  بہتری لاسکتے ہیں، سیاسی عدم استحکام سے معیشت تباہ ہو گئی ہے۔