ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چینی 70 روپے فی کلو کرنے کیلئے وزیر اعلی نے بڑا قدم اٹھا لیا

Cm Punjab,Hamza shahbaz,sugar price
کیپشن: Sugar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم)وزیراعلی پنجاب حمزہ شہبازشریف مہنگائی کو کم کرنے کے لئے کوشاں، چینی کی قیمت فی کلو ستر روپے میں فروخت کرنے کے حوالےسے مسلم لیگ ن کے رہنما بلال یسین کو ٹاسک دے دیا۔ وزیراعلی کی بلال یایسن کو شوگرملزایسوسی ایشن سے مذاکرات کی ہدایت جلد چینی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کریں گے۔
وزیراعلی پنجاب حمزہ شہبازشریف نے چینی کی قیمت میں کمی کا ٹاسک مسلم لیگ ن کے رہنما بلال یاسین کو دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ شوگرملزایسوسی ایشن کے ساتھ مذاکرات کرکے چینی کی قیمت کو ستر روپے تک لایاجائے تاکہ مہنگائی میں عوام کو ریلیف ملے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما بلال یاسین شوگرملز ایسوسی ایشن کےساتھ مذاکرات کر رہے ہیں اوران کاکہناہےکہ پوری کوشش ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کے مقصد میں کامیاب ہوں۔