گلوکار  سدھو موسے والا  کی پوسٹمارٹم رپورٹ آگئی

 گلوکار  سدھو موسے والا  کی پوسٹمارٹم رپورٹ آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت کے مقبول پنجابی گلوکار  سدھو موسے والا  کی پوسٹمارٹم رپورٹ منظر عام پر آگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھو موسے والا کی پوسٹمارٹم رپورٹ 5 ڈاکٹروں پر مشتمل ایک پینل کی جانب سے مرتب کی گئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ سدھو موسے والا کے جسم پر 20 گولیاں لگنے کے نشانات ہیں جبکہ ان کی کھوپڑی پر بھی گولی لگی ہے ،  موت کی وجہ زیادہ خون بہہ جانے سے ہوئی ۔ 

رپورٹ میں کہا گیاہے کہ گولیاں لگنے سے سدھو کے جسم کے اندرونی اعضاءبری طرح متاثر ہوئے ، سدھو موسے والا کے سیمپلز کو مزیدتحقیقات کیلئے بھجوا دیا گیا۔

پولیس نے سات مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا جن میں سے دھیرادھن سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے براہ راست قتل میں ملوث ہونے کا انکشاف ہواہے ، گرفتار افراد میں لارنس بشنوئی کا ایک قریبی ساتھی بھی شامل ہے ۔

یاد رہے کہ تین روز قبل سدھو موسے والا کی سرکاری سیکیورٹی واپس لے لی گئی تھی اور اس کے اگلے ہی روز ان کی گاڑی پر حملہ ہوا اور انہیں قتل کر دیا گیا ، سدھو موسے والا کی گاڑی پر 30 گولیاں ماری گئیں ، وہ کالے رنگ کی جیپ پر سوار اپنے دوستوں کے ہمراہ جارہے تھے، بشنوئی گینگ نے سدھو کو قتل کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی۔