ویب ڈیسک:وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع کرا دیا کہ تحریک انصاف کی رہنما و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی گرفتاری پر جوڈیشل کمیشن آج بنادیا جائے گا۔
دوسری جانب شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری پولیس کا نوٹس ملنے پر ویمن پولیس اسٹیشن پہنچ کر شامل تفتیش ہوگئیں، جہاں ان سے آدھے گھنٹے تک سوالات کئے گئے۔
اسلام آباد میں تھانے سے روانگی پر ایمان مزاری کا کہنا تھا کہ معاملہ عدالت میں ہے، اس پر کوئی بات نہیں کرنا چاہتی۔
یاد رہے کہ 21 مئی کو اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم نے سابق وفاقی وزیر کو گرفتار کیا تھا۔