معروف بیکری میں ڈکیتی کی واردات؛ سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

معروف بیکری میں ڈکیتی کی واردات؛ سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
کیپشن: dacoite in bakery
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری)لاہور میں بھی ڈکیتی کی وارداتیں بڑھ گئی ہیں،نشترکالونی میں ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر بیکری لوٹ لی،واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں ڈاکو راج برقرار ہے جس کے باعث شہری عدم تحفظ کا شکار ہو گئے،نشتر کالونی میں ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر بیکری لوٹ لی،واردات کی سی سی ٹی وی سٹی نیوز نیٹ ورک نے حاصل کرلی،فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر بیکری سے 50 ہزار نقدی اور ملازمین کے موبائل فونزہتھیائے،سی سی ٹی وی میں 3 ڈاکو بیکری میں داخل ہوئے، لوٹ مار کے بعد فرار ہو گئے۔

مزید پڑھئے: بیٹے کی پیدائش پر شہری کو 74 لاکھ سےمحروم کرنیوالے ملزموں کی فوٹیج منظر عام پر آگئی

نقاب پوش ڈاکووں نے شلوار قمیض پہن رکھی تھی،ڈاکو بیکری ملازمین کواسلحہ دکھا کر دھمکاتے رہے،سی سی ٹی وی کے باوجود ڈاکو پولیس گرفت سے باہر ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مغلپورہ کے رہائشی حاجی اکمل کے گھر بیٹے کی پیدائش کے بہانے ڈاکو مٹھائی لے کرآئے،گھر میں داخل ہوتے ہی مٹھائی کے ڈبے سے پستول نکال کر تان لیا اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار شروع کر دی، پولیس کے مطابق ڈاکو گھر سے 57 تولے سونا اور دس لاکھ نقدی لوٹ کر فرار ہوئے ۔

پولیس کے مطابق مٹھائی کے ڈبے میں ڈاکووں نے پستول رکھا ہوا تھا، اہل خانہ کو یرغمال بنا کر واردات کی گئی ،پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ،موقع پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد بھی حاصل کر لی گئی ہے۔

بعدازاں سی سی ٹی وی فوٹیج موصول ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  پتلون شرٹ میں ملبوس موٹر سائیکل سوار 2 ملزموں کو دیکھا جا سکتا ہے، جو 3 بج کر 49 منٹ پر متاثرہ شہری حاجی اکمل کے گھر کی گھنٹی بجاتے ہیں، ایک ملزم کے ہاتھ میں پکڑے شاپنگ بیگ میں مٹھائی کا ڈبہ نظر آتا ہے۔

ملزم اپنی موٹر سائیکل گھر کے باہر کھڑی کر کے گھر میں داخل ہو جاتے ہیں، واردات کے بعد ملزم چار بج کر 35 منٹ پر گھر سے نکلتے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer