سٹی 42: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ”خدمت آپ کی دہلیز پر“ پروگرام کا باضابطہ افتتاح کر دیا،وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولتیں ملیں گی۔ یہ صرف ایک پروگرام نہیں بلکہ گورننس کا منفرد ماڈل ہے جس سے صوبے کی عوام کا فائدہ ہوگا
وزیراعلیٰ آفس میں ”خدمت آپ کی دہلیز پر“ پروگرام کی افتتاحی تقریب: وزیراعلیٰ پنجاب کا ”خدمت آپ کی دہلیز پر“ ایپلی کیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہناتھاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولتیں ملیں گی، یہ صرف ایک پروگرام نہیں بلکہ گورننس کا منفرد ماڈل ہے جس سے صوبے کی عوام کا فائدہ ہوگا۔ خدمت آپ کی دہلیز پر“ پروگرام سے عوام کو یہ احساس دلانا ہے کہ حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے اور عوامی مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ ہے۔
’’خدمت آپ کی دہلیز پر“ پروگرام ابتدائی طور پر 3 ہفتوں پر مشتمل ہوگا،پہلے ہفتے میں گلیوں، بازاروں اورمحلوں کو صاف کیا جائے گا، سڑکوں کے کناروں سے تعمیراتی مٹیریل اٹھایا جائے گا،دوسرے ہفتے میں فراہمی و نکاسی آب کی سہولتوں میں بہتری لانے پر توجہ دی جائے گی،تیسرے ہفتے میں سرکاری دفاتر، سکولوں اوردیگر عمارتوں پر رنگ وروغن اور صفائی ہوگی،”خدمت آپ کی دہلیز پر“ پروگرام میں سول سوسائٹی، مقامی افراد اور ٹائیگر فورس کو شریک کیا جائے گا۔
پروگرام کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ”اے سی کارکردگی ایپ“ اور صوبائی حکومت نے’’خدمت آپ کی دہلیز پر“ کے نام سے ایپ تیار کرلی گئی ہے۔ ڈیش بورڈ پر درج شکایات کے ازالے کے لئے اقدامات سے کسی بھی ضلع یاڈویژن کی انتظامیہ کی کارکردگی کا تعین کیاجائے گا۔