کورونا کے مریضوں پر تحقیق، یو ایم ٹی کو 10 لاکھ گرانٹ جاری

کورونا کے مریضوں پر تحقیق، یو ایم ٹی کو 10 لاکھ گرانٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جوہر ٹاؤن (سٹی 42نیوز) کورونا وائرس کے باعث موجودہ لاک ڈاؤن کی صورتحال میں یو ایم ٹی کے ریسرچر ڈاکٹر محمد سہیل افضل اور انکی ٹیم کو معروف فیوچر سائنٹفیک کمپنی نے کورونا وائرس کے مریضوں اور ان کے خاندان کے باقی افراد جو گھروں میں کوآرنٹائن ہیں اور ڈاکٹرز میں خطرے کی تشخیص کو جانچنے اور اس سے بچاؤ کیلئے 10 لاکھ کی روپے کی گرانٹ دی ہے۔

یو ایم ٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف لائف سائنسز کے چیئر مین ڈاکٹر محمد سہیل افضل نے بتایا کہ پاکستان میں یہ پہلا مطالعہ ہوگا جس کے نتائج نہ صرف ایسمپٹومیٹک کیرئرز کے ذریعے پھیلنے والی بیماری کے بارے میں بتائیں گے بلکہ مستقبل کیلئے عوام میں کورونا وائرس کے خلاف قوت مدافعت کو بہتر بنانے کیلئے آگاہی بھی فراہم کریں گے۔

 اس موقع پر صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ یو ایم ٹی کے ریسرچرز رسک فیکٹر پر پہلے ہی ریسرچ کر چکے ہیں جس کے نتائج سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر گھر میں الگ رہنے اور ہسپتال میں داخل ہونے والے افراد کی طبی تحقیقات میں کوئی خاص فرق نہیں۔

 انہوں نے ڈی جی یو ایم ٹی عابد ایچ کے شیروانی اور ان کی ٹیم کے ساتھ ساتھ معزز فیکلٹی ممبران کو کورونا وائرس کے پیش نظر فراہم کردہ خدمات اور کاوشوں کو خوب سراہا۔

واضح رہے کہ چین کے شہر ووہان سے جنم لینے والی خطرناک بیماری کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہی ہے، ملک میں کورونا وائرس سے اب تک 68 ہزار 301 افراد متاثر ہوچکے ہیں، مہلک وائرس  1443  افراد کی زندگیاں نگل چکا، کورونا وائرس سے سب سے زیادہ صوبہ پنجاب متاثر ہوا،  جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 24 ہزار سے زائد ہوگئی جبکہ  429 افراد  لقمہ اجل بن چکے ہیں،    پنجاب حکومت نے کورونا کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر گھر سے باہر نکلنے کیلئے ماسک پہننا ضروری قرار دیدیا۔

Sughra Afzal

Content Writer