ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹریفک وارڈنز کی اضافی نفری مارکیٹوں میں تعینات

 ٹریفک وارڈنز کی اضافی نفری مارکیٹوں میں تعینات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سٹی ٹریفک پولیس نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں مارکیٹوں میں رش کے پیش نظر دفاتر میں تعینات ٹریفک وارڈنز سمیت وارڈنز کی اضافی نفری کو مارکیٹوں میں تعینات کر دیا۔

چیف ٹریفک آفیسر ملک لیاقت کے مطابق ٹریفک انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے سٹی ٹریفک پولیس کے دفاترمیں تعینات ٹریفک وارڈنز کو بھی شہر کی مصروف ترین شاہراہوں پر تعینات کر دیا گیا ہے جو کہ دفاتر کی ڈیوٹیوں کے بعد مارکیٹوں میں ڈیوٹیاں دیں گے۔ سی ٹی او ملک لیاقت کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر شہر بھر میں70 مارکیٹوں اور اہم چوکوں میں ٹریفک کی روانی اور رانگ پارکنگ کے خاتمہ کے لئے 13 ڈی ایس پیز کی نگرانی میں اضافی 37 انسپکٹرز، 362 ٹریفک وارڈنز تعینات کئے گئے ہیں۔

جبکہ رانگ پارکنگ کے خاتمہ کے لئے23 فوک لفٹرز اور2 بریک ڈائونز بھی تعینات کی گئی ہیں، جبکہ مزید 45 پٹرولنگ افسران مارکیٹوں میں گشت کرتے نظر آئیں گے، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی ٹریفک وارڈنز کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer