سرکاری انجینئرز کی سنی گئی

سرکاری انجینئرز کی سنی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: تنخواہوں میں ڈیڑھ گنا اضافہ کا دیرینہ مطالبہ منظور ہوگیا، سیکرٹری خزانہ عبداللہ سنبل نے انجینئرز کے ٹیکنیکل آلاونس کا باقاعدہ نوٹفکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری خزانہ پنجاب عبداللہ سنبل کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یکم جولائی سے سرکاری انجینئرز کو بنیادی تنخواہ کیا ساتھ پچاس فیصد ٹیکنیکل الاونس بھی ملے گا۔  گریڈ بیس کے انجینئرز کو ٹیکنیکل الاؤنس کی مد میں ایک لاکھ چھتیس ہزار روپے آضافی ملیں گے، گریڈ انیس کے انجینئرز کو اٹھاسی ہزار آٹھ سو پندرہ روپے تنخواہ کے ساتھ اضافی ملیں گے۔

گریڈ اٹھارہ کے انجینئرز کو ستاون ہزار پانچ سو پچیس روپے اضافی ملیں گے جبکہ گریڈ سترہ کے انجینئرز کو پینتالیس ہزار پانچ سو پچپن روپے اضافی ملیں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer