تمام محکموں میں گریڈ17تا19تک کےملازمین تاحال یوٹیلیٹی الاؤنس سے محروم

تمام محکموں میں گریڈ17تا19تک کےملازمین تاحال یوٹیلیٹی الاؤنس سے محروم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان علیم:بیوروکریسی کا دہرا معیار، گریڈ 17 تا 19 تک یوٹیلیٹی الائونس کی منظوری کے لیے صرف ایس اینڈ جی اے ڈی کے ملازمین کی سمری ایوان وزیر اعلٰی کو ارسال، دیگر محکموں کے ملازمین کو دوڑ سے باہر کر دیا، ملازمین میں تشویس۔

حکومت پنجاب کی جانب سے گزشتہ سال گریڈ ایک تا 16 تک کے تمام ملازمین کو یوٹیلی الائونس دینے کی منظوری دی گئی جبکہ گریڈ 20 تا 22 تک کے بھی تمام ملازمین یوٹیلیٹی الائونس ماہانہ تنخواہوں کے ساتھ وصول کر رہے ہیں۔ اس کے برعکیس گریڈ 17 تا 19 تک کے تمام محکموں کے ملازمین تاحال یوٹیلیٹی الائونس سے محروم ہیں، محکمہ خزانہ کی جانب سے گریڈ 17 تا 19 تک کے ملازمین کو یوٹیلیٹی الائونس دینے کی منظوری کے لیے سمری ایوان وزیر اعلٰی کو ارسال کی گئی ہے، جس کی منظوری بھی جلد متوقع ہے ۔

اس خبر کو بھی لازمی پڑھیں:واپڈا ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری،تنخواہ تو ملے گی اور۔۔۔۔

ذرائع کے مطابق اس سمری میں صرف محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریش کے ملازمین کو یوٹیلیٹی الائونس دینے کی سفارشات کی گئی ہیں جبکہ بقیہ تمام محکموں کے گریڈ 17 تا 19 کے ملازمین کو یوٹیلیٹی لائونس کی دوڑ سے باہر کر دیا گیا ہے ، جس پریوٹیلی الائونس کی دوڑ سے باہر ہونے والے افسران و ملازمین نے اظہار برہمی کیا ہے۔ ملازمین کا کہنا ہے ایس اینڈ جی اے ڈی کے علاوہ گریڈ 17 سے 19 کے ملازمین کو یوٹیلیٹی کی دوڑ سے باہر کرنا بیورکریسی کے دہرے معیار کا پتہ دیتی ہے، جبکہ بیوروکریسی کی جانب سے ایک ہی سکیل پر کام کرنے والے ملازمین کے مابین تفریق بھی پیدا کی جا رہی ہے۔