سٹی 42: لاہور شہر میں موسلا دھار بارش سے بجلی کی ترسیل بری طرح متاثر ہوگئی ، 420 فیڈرز ٹرپ کر گئے ہیں ۔
لاہور شہر مٰیں تیز بارش کے بعد کئی علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی ۔ موسلادھار برسات کی وجہ سے بجلی کا ترسیلی نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔
بارش کے باعث لیسکو کے 420 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔فیڈر ٹرپنگ اور دیگر خرابیوں سے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔