ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہائیکورٹ کےاحکامات پرعملدرآمدنہ کرنےکامعاملہ، ڈی جی امیگریشن طلب

 ہائیکورٹ کےاحکامات پرعملدرآمدنہ کرنےکامعاملہ، ڈی جی امیگریشن طلب
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : ہائیکورٹ کےاحکامات پرعملدرآمدنہ کرنےکامعاملہ، عدالت نےبرہمی کا اظہار کرتےہوئے ڈی جی امیگریشن کوطلب کر لیا۔

جسٹس عاصم حفیظ نےشہری محمدراشدکی جانب سےدائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کرتےہوئےحکم جاری کیا۔درخواستگزارکےوکیل نےبتایاکہ ہائیکورٹ نےپہلےحکم دیاتھاکہ درخواست گزار کانام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالا جائے، تاہم عدالتی حکم کےباوجود متعلقہ حکام کی جانب سےعملدرآمدنہیں کیا گیا۔وکیل کےمطابق امیگریشن عدالتی حکم پر عملدرآمد کرنے کےبجائےٹال مٹول سے کام لے رہا ہے۔

عدالتی حکم کےباوجودنام پی سی ایل سےنہ نکالناعدالت کی توہین کے مترادف ہے۔عدالت نےابتدائی سماعت کےبعدڈی جی امیگریشن مصطفیٰ جمال قاضی کو 6 اپریل کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

Ansa Awais

Content Writer