ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی میٹر کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ،نوٹیفکیشن جاری

بجلی میٹر کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ،نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا: لیسکو نے سنگل فیز اے ایم آئی سمارٹ میٹر کی قیمت میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے، جس کے باعث صارفین پر اضافی مالی بوجھ پڑنے کا خدشہ ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل فیز سمارٹ اے ایم آئی میٹر کی قیمت میں تقریباً 6 ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 11,665 روپے سے بڑھا کر 17,700 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق میٹریل مینجمنٹ کی جانب سے چند روز قبل 11,665 روپے قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں ڈائریکٹر کسٹمر سروسز نے نئی قیمت 17,700 روپے مقرر کرنے کا حکم جاری کیا۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل لیسکو کی جانب سے سنگل فیز اسٹیٹک میٹر کی قیمت 4,000 روپے مقرر تھی، جبکہ سمارٹ میٹر کے نفاذ کے بعد مجموعی طور پر قیمت میں تقریباً 13 ہزار روپے تک اضافہ ہو چکا ہے۔

مراسلے کے مطابق نئی قیمت میں صارفین کو 10 میٹر کیبل بھی فراہم کی جائے گی، جبکہ اس سے زائد کیبل کی صورت میں اضافی رقم ادا کرنا ہوگی۔

مزید برآں کنکشن کے حصول کے لیے سکیورٹی ڈیمانڈ نوٹس بھی منظور شدہ لوڈ کے مطابق جمع کروانا لازمی ہوگا۔