ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیپلز پارٹی لاہور کا بڑا فیصلہ!

پیپلز پارٹی لاہور کا بڑا فیصلہ!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی: پاکستان پیپلز پارٹی لاہور نے تنظیمی ڈھانچے میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ کرتے ہوئے زونل کمیٹیوں کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق زونل کمیٹیوں کی جگہ اب آرگنائزنگ کمیٹیاں قائم کی جائیں گی، جو ہر ٹاؤن کی سطح پر تشکیل دی جائیں گی۔ ہر آرگنائزنگ کمیٹی میں متعلقہ ٹاؤن سے تقریباً 300 افراد کو شامل کیا جائے گا۔

یہ کمیٹیاں آئندہ بلدیاتی انتخابات کے لیے تنظیمی سرگرمیوں کو منظم کریں گی اور پارٹی کی مقامی سطح پر فعالیت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔

فیصل میر، صدر پیپلز پارٹی لاہور نے مجید غوری کو لاہور کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کا کنوینر مقرر کر دیا ہے۔

پارٹی کے مطابق نئی تشکیل دی جانے والی آرگنائزنگ کمیٹیاں ٹاؤنز کے عہدیداروں کے ساتھ مل کر کام کریں گی اور مختلف سیاسی و تنظیمی تقریبات میں بھی فعال کردار ادا کریں گی۔