ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک اوربیرسٹر کاواٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک

ایک اوربیرسٹر کاواٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 طیب سیف: بیرسٹر گوہر  کے واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہو گیا، جس کے بعد ہیکر نے بیرسٹر گوہر کے جاننے والوں سے پیسے بھی طلب کیے۔

بیرسٹر گوہر نے اپنے بیان میں کہا کہ جیسے ہی انہیں اکاؤنٹ ہیک ہونے کا علم ہوا، انہوں نے اپنے موبائل سے فوری طور پر واٹس ایپ ایپلیکیشن ڈیلیٹ کر دی۔ انہوں نے عوام اور اپنے رابطوں کو خبردار کیا کہ کسی بھی مشکوک پیغام یا مالی درخواست پر عمل نہ کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہیکنگ کے واقعے کی اطلاع متعلقہ سیکیورٹی اداروں کو دے دی گئی ہے اور وہ اپنے ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی سیکیورٹی بڑھانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔