ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی میں کاروباری شعبے کیلئے ایک ارب درہم کے معاشی ریلیف پیکیج کا اعلان

دبئی میں کاروباری شعبے کیلئے ایک ارب درہم کے معاشی ریلیف پیکیج کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : دبئی میں کاروباری شعبے کیلئے ایک ارب درہم کے معاشی ریلیف پیکیج کی منظوری دے دی گئی۔

 یہ منظوری ولی عہدشیخ حمدان بن محمدکی زیر صدارت ہونے والے دبئی ایگزیکٹوکونسل کے اجلاس میں دی گئی۔

 دبئی میڈیاآفس کے مطابق معاشی ریلیف پیکیج تین سے چھ ماہ کیلئے نافذ کیا جائے گا۔ اس پیکیج کا مقصد کاروباری اداروں اور شہریوں پر معاشی دباؤ کم کرنا اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ریلیف پیکیج میں مختلف سرکاری فیسوں میں نرمی، فیسوں کی ادائیگی مؤخر کرنے کی سہولت اور کاروباری اداروں کیلئے مالی آسانیاں شامل ہیں۔ حکومت کی جانب سے فیسوں کی تین ماہ تک موخر ادائیگی کی سہولت بھی دی جائے گی تاکہ کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کو ریلیف مل سکے۔

حکام کے مطابق اس معاشی پیکیج کا مقصد دبئی میں کاروباری ماحول کو مزید بہتر بنانا، سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور معاشی سرگرمیوں کو مستحکم کرنا ہے۔ یہ اقدام خاص طور پر چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کیلئے مددگار ثابت ہوگا۔