ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی ایم ایف نے ایران جنگ کوعالمی معیشت کیلئےخطرہ قراردے دیا

آئی ایم ایف نے ایران جنگ کوعالمی معیشت کیلئےخطرہ قراردے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :عالمی مالیاتی ادارے نے ایران جنگ کو عالمی معیشت کیلئے خطرے کی گھنٹی قرار دے دیا ہے۔

 ماہرین کے مطابق اس جنگ کے اثرات صرف خطے تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ عالمی معیشت بھی متاثر ہو سکتی ہے۔

International Monetary Fund (آئی ایم ایف) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران جنگ نے جہاں فرنٹ لائن ممالک کی معیشت کو شدید دھچکا پہنچایا ہے، وہیں یہ ان ممالک کیلئے بھی نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے جہاں کی معیشتیں معاشی بحران کے بعد بحالی کے مرحلے میں تھیں۔

عالمی مالیاتی ادارے کے ماہر معیشت کی جانب سے لکھے گئے مضمون میں کہا گیا ہے کہ ایران جنگ عالمی معیشت کیلئے ایک بڑا جھٹکا ہے اور اس کے باعث تیل کی قیمتوں، عالمی تجارت اور سرمایہ کاری پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر جنگ طویل ہو گئی تو مستقبل کے معاشی حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں، مہنگائی میں اضافہ اور عالمی معاشی ترقی کی رفتار سست پڑنے کا خدشہ ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ عالمی برادری کو کشیدگی کم کرنے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ عالمی معیشت کو بڑے بحران سے بچایا جا سکے۔