ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بابر اعظم کے دوبارہ کپتان بننے پر والد نے پوسٹ شئیر کردی

بابر اعظم کے دوبارہ کپتان بننے پر والد نے پوسٹ شئیر کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: بابر اعظم کے وائٹ بال کرکٹ کا دوبارہ کپتان بننے پر والد اعظم صدیق خوش ،سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئرکردی ۔
والد بابراعظم کا کہناتھا کہ پاکستان ٹیم کی دوبارہ کپتانی ملی اس پر شکر ادا کرتے ہیں ،سب سے اہم بات یہ ہے کہ ارباب اختیار نے عزت اور تکریم دی، اعظم صدیق کا مزید کہناتھا کہ اب بازگشت سنائی دے رہی ہے کہ ٹیم میں اتفاق ہو گا یا نہیں، بابر کو کہا ہے کہ جو کسی نے کہا ہے سب بھول جاؤ،محمد عامر اور عمادوسیم تم سے بڑے بھی ہیں اور سینئربھی،ان سے چھوٹے بن کر ملنا اور عزت احترام دینا،انکی رائے کا احترام کرنے کا کہا ہے یہ بھی کہا ہے گیارہ بھائیوں نے دنیا فتح کرنا ہے۔
والد بابراعظم نے کہاکہ بہت بول رہے ہیں کہ یہ نہیں ہو گا یہ ہو گا،اللہ سب اسباب کا مالک ہے وہی دلوں کو سخت اور نرم کرتا ہے،ضروری ہے کہ قبلہ کعبہ درست ہو پاکستان زندہ باد ۔