شکارپور :کچے میں جاری ڈاکوؤں کے خلاف ٹارگیٹد آپریشن،ایک مغوی کو باحفاظت بازیاب

 شکارپور :کچے میں جاری ڈاکوؤں کے خلاف ٹارگیٹد آپریشن،ایک مغوی کو باحفاظت بازیاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : شکارپور پولیس کو کچے میں جاری ڈاکوؤں کے خلاف ٹارگیٹد آپریشن کے دوران اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے جس میں ایک مغوی کو باحفاظت بازیاب کرلیا گیا۔

10 دن پہلے اغوا ہونے والے ڈسٹرکٹ سکھر پنوعاقل کے رہائشی حساب میرانی کو باحفاظت بازیاب کرالیا گیا ہے۔ شکارپور  پولیس کا مغویوں کی بازیابی کے لیے آپریشن کمانڈر ایس ایس پی شکارپور عرفان علی سمون کی سربراہی میں خانپور کے کچے علاقوں میں ڈاکوؤں کے خلاف ٹارگیٹد آپریشن جاری ہے۔ 

 ایس ایس پی شکارپور عرفان علی سمون کا کہنا تھا کہ جاری ٹارگیٹڈ آپریشن سمیت ٹیم کی جامع حکمت عملی کے تحت اور خفیہ مخبری پر خانپور گڑھی تیغو کچے کے علاقے سے ایک مغوی کو باحفاظت بازیاب کروا لیا گیا ہے، اغواء کار مغوی کو ایک مقام سے دوسرے مقام منتقل کر رہے کہ پولیس نے اغواء کاروں کا محاصرہ کرکے تعاقب کیا، تعاقب کے دوران اغوا کار مغوی کو چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگئے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیئے علاقہ کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

مغویوں کی بازیابی اور جرائم پیشہ افراد کے خاتمے تک ٹارگیٹد آپریشن جاری رہے گا.