لاہور :24 گھنٹوں میں 287 ٹریفک حادثات رپورٹ، 336 افراد زخمی

 لاہور :24 گھنٹوں میں 287 ٹریفک حادثات رپورٹ، 336 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : شہر لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والے 287 ٹریفک حادثات کے دوران 336 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 287 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ہیں۔ان حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 336 افراد زخمی ہوئے ، 127 شدید زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 209 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔