’دو ججز کا فیصلہ قانونی طور پر لاگو نہیں ہوگا‘، جسٹس فائز کے فیصلے پر عدالتی سرکلر جاری

’دو ججز کا فیصلہ قانونی طور پر لاگو نہیں ہوگا‘، جسٹس فائز کے فیصلے پر عدالتی سرکلر جاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلے میں دی گئی آبزرویشنز کو مسترد کر دیا۔ عدالت عظمیٰ نے آرٹیکل 184/3 کے مقدمات پر سرکولر جاری کر دیا۔

 رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کر دہ سرکلر میں کہا گیا کہ جسٹس فائز عیسی کے فیصلے میں ازخود نوٹس کا اختیار استعمال کیا گیا، اس انداز میں بنچ کا سوموٹو لینا پانچ رکنی عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے، سوموٹو صرف چیف جسٹس آف پاکستان ہی لے سکتے ہیں، فیصلے میں دی گئی آبزرویشن کو مسترد کیا جاتا ہے۔

 سرکولر میں مزید کہا گیا کہ جس معاملے پر 5 رکنی بنچ کا فیصلہ موجود ہو، اس پر 2 ججز کے فیصلے کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی، یہ حکم 5 رکنی لارجر بینچ کےبنائےگئے قوانین کی خلاف ورزی ہے، آرٹیکل 184 (3) کے تحت تمام مقدمات کی سماعت چیف جسٹس کے صوابدیدی اختیارات پر سپریم کورٹ رولز 1980 میں ترامیم تک ملتوی کر دی جائے۔

 واضح رہے سپریم کورٹ کے سینئیر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں جسٹس امین الدین احمد اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل بینچ نے میڈیکل کالج میں داخلے کیلئے حافظ قرآن کو 20 اضافی نمبر دینے کے ازخود نوٹس کیس کی دو ہفتے قبل سماعت کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔

 جسٹس فائز عیسیٰ اور جسٹس محمد امین کے اکثریتی فیصلے میں کہا گیا کہ جب تک عدالتی ضوابط تشکیل نہیں دیے جاتے تب تک چیف جسٹس کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 184/3 کے تحت لیے گئے از خود نوٹسز سے متعلق تمام مقدمات کی سماعت ملتوی کر دی جائے۔

 کیس کا فیصلہ دو ایک کے تناسب سے جاری کیا گیا، خصوصی بینچ میں جسٹس امین الدین، جسٹس شاہد وحید شامل ہیں، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ رولز بنائے جانے تک آرٹیکل 184 تھری کے تمام کیسز کو ملتوی کر دیا جائے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر