ایم این اے علی وزیر پیرول پر رہا، عدم اعتماد میں ووٹ ڈالیں گے ، ذرائع

ali wazir mna
کیپشن: ali wazir mna
سورس: goolge
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو تحریک عدم اعتماد میں ووٹ دینے کے لئے  پیرول پر رہا کردیا گیا ہے ۔ سندھ ہاؤس اسلام آباد میں رکھا جائے گا۔ صوبائی محکمہ داخلہ نے سندھ ہاؤس کو سب جیل قراردیدیا۔

 رپورٹ کے مطابق صوبائی محکمہ داخلہ نے سندھ ہاؤس اسلام آباد کو سب جیل قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ جبکہ ذرائع کا کہناہےکہ گرفتار رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو سینٹرل جیل کراچی سے اسلام آباد منتقل کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق علی وزیر کی  جانب سے وزیراعظم عمران خان کےخلاف تحریک عدم اعتماد میں ووٹ کاسٹ کیے جانے کا امکان ہے۔