ویب ڈیسک : وزیراعظم آج شام کو قوم سے خطاب کریں گے ۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کاکہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج رات قوم سے خطاب کریں گے ۔
رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کی جانب سے سوشل میڈیا پر کی گئی ٹویٹ کے ذریعے آگاہ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم آج رات قوم سے اہم خطاب کریں گے۔
یادرہے اس سے قبل گذشتہ روز آگاہ کیا گیا تھا کہ وزیراعظم قوم سے سرکاری ٹی وی پرخطاب کرینگے تاہم وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی کچھ اہم ملاقاتوں کے بعد سینیٹر فیصل جاوید خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں تصدیق کی کہ وزیراعظم عمران خان کا گذشتہ روز ہونے والا متوقع خطاب موخر کردیا گیا ہے۔ تاہم آج رات عمران خان پھر سرکاری ٹی وی پر قوم سے خطا ب کررہے ہیں
وزیر اعظم عمران خان آج رات قوم سے خطاب کریں گے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 31, 2022