عمران خان کہیں نہیں جارہے ، آخری وقت کشتی میں ڈبل انجن لگ جائے گا

Sibtain Khan Minister Forestry Punjab
کیپشن: Sibtain Khan Minister Forestry Punjab
سورس: city 42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال جمالی: سبطین خان وزیرجنگلات پنجاب نے کہا ہے کہ عمران خان کی کشتی کو کوئی خطرہ نہیں اخری وقت میں کشتی میں ڈبل انجن لگے گااور کشتی تیزی سے  آگے  بھاگے گی ۔ پرویزالہی کو وزارت اعلی کیلئے 195 ووٹ ملیں گے۔

رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت کے باہر صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان  نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کہیں  نہیں جا رہے آخری وقت تک امید باقی ہے ان کا کہنا تھا کہ   پی ٹی آئی کے منحرف  ارکان کو احساس ہو گیا تو وہ اخلاقی گراؤنڈ پر واپس آ  سکتے ہیں  آخری وقت میں کچھ بھی ہو سکتا ہے  عمران خان انشاء اللہ  وزیر اعظم رہیں گے ۔ ایک سوال پر کہ عمران خان تو جا رہے ہیں  پرویز اعلی کے وزیر اعلی بننے کے کنتے امکانات ہیں ؟ سبطین خان نے دعوی کیا  پرویز الٰہی  تو انشا اللہ وزیر اعلی بن چکے ہیں ۔ پرویز الہی کے ایک سو بچانوے اور  دو سو کے قریب ووٹ لینگے ۔  نون لیگ کے ارکان بھی پرویز الٰہی  کو ووٹ  دینگے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان آخری وقت پر آخری پتہ شو کریں گے۔