شائستہ لودھی نے بلآخر ہاں کردی، تیا ریاں شروع

شائستہ لودھی نے بلآخر ہاں کردی، تیا ریاں شروع
کیپشن: Shaista Lodhi
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)شائستہ لودھی کی طویل عرصے بعد دوبارہ چھوٹی سکرین پر جلد واپسی، معروف اداکار ،ہدایتکار ہمایوں سعید کے ساتھ اداکاری  کیلئے ہاں کر دی ،نیا ڈرامہ جلد ہی آن ایئر ہونے والا ہے۔جس کی تیا ریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ شائستہ لودھی ڈرامے میں ہمایوں سعید کے کہنے کی وجہ سے کام کر رہی ہیں۔ ڈرامہ ‘پردیس ’ کی دیگر کاسٹ میں سرمد کھوسٹ، بشریٰ انصاری، گوہر رشید، شرمین علی، عفان وحید اور دیگر اداکار شامل ہیں۔ شائستہ لودھی اداکارہ مرینا خان کی ہدایت کاری میں بننے والے ڈرامہ سیریل  میں ایک شادی شدہ خاتون کا کردار نبھائیں گی۔ وہ ایک ایسی روایتی پاکستانی خاتون کا کردار ادا کریں گی جس کا شوہر روزگار کے سلسلے میں بیرون ملک مقیم ہوتا ہے اور میاں بیوی کی ایک دوسرے سے دوری خاندان کی خوشیاں غارت کر دیتی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی اداکار کے جہاں پاکستان میں چرچے ہیں وہیں بھارت میں بھی ان کے خوب مقبولیت حاصل ہے،پی وی کریشنز نامی بھارتی ٹوئٹر خاتون صارف نے اداکار ہمایوں سعید سے انوکھے انداز میں اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔

خاتون بھارتی ٹوئٹر صارف نے اپنے پیغام میں ہمایوں سعید سے مخاطب ہوتے ہوئے پوچھا کہ ’کیا آپ مجھ سے شادی کریں گے۔بھارتی صارف نے یہ بھی کہا کہ ’مجھے معلوم ہے کہ آپ پہلے سے ہی شادی شدہ ہیں لیکن اس دل کا کیا کروں۔انہوں نے کہا کہ ’میرا تعلق بھارت سے ہے اور میں آپ سے 24 سال چھوٹی ہوں,لیکن اس کے باوجود میں آپ سے بہت زیادہ محبت کرتی ہوں۔خاتون نے اداکار سے پوچھا کہ ’کیا آپ مجھ سے اگلے جنم میں شادی کریں گے؟ کیونکہ اس جنم میں تو یہ ممکن نہیں۔

ہمایوں سعید نے بھارتی خاتون کی پیشکش پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’مجھے اس قدر پیار کرنے کے لیے آپ کا بہت شکریہ۔اداکار نے مزید کہا کہ ’انشاءاللّہ! شادی کے لیے آپ کو مجھ سے بہتر لوگ ملیں گے۔ہمایوں سعید کے ردعمل کا جواب دیتے ہوئے بھارتی خاتون نے کہا کہ ’میرے پاس لکھنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer