سوہائے علی ابڑو کی شوہر کیساتھ مہندی کی تصاویر وائرل

picture viral
کیپشن: sohai ali abro
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رائل پارک (زین مدنی )حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ سوہائے علی ابڑو نے اپنے اکاﺅنٹ سے اپنی شادی کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوہائے علی ابڑو نے شوہر شہزر محمد کے ہمراہ بیٹھے مہندی کی تقریب کی ایک تصویر شیئر کی۔ تصویر میں سوہائے نے کوئی اظہار خیال نہ کیا لیکن پیلے دل والا ایموجی انہوں نے بطور کیپشن استعمال کیا۔ اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر پر ساتھی فنکار انہیں مبارکباد دے رہے ہیں اور نئی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ سوہائے علی ابڑو نے حال ہی میں شہزر محمد سے شادی کی تھی، شادی کی تقریب سادگی سے منعقد کی گئی، شادی کی تقریب میں پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید سمیت شوبز اور کھیلوں کی دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ وہ سابق کرکٹر شعیب محمد کے بیٹے شہزادمحمد کی شریک حیات بنی ہیں۔ ذرائع کے مطابق شہزاد محمد کرکٹ بھی کھیلتے ہیں لیکن پیشے کے اعتبار سے وہ پروفیشنل ٹرینر ہیں۔

پاکستان کی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی کسی شخصیت نے بھی تاحال شادی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کوئی پوسٹ نہیں کی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ تقریب کو انتہائی مختصر رکھا گیا تھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer