گھر میں آگ لگنے پر چیخ وپکار، ریسکیو ٹیمیں روانہ

 گھر میں آگ لگنے پر چیخ وپکار، ریسکیو ٹیمیں روانہ
کیپشن: Fire
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری)فیکٹری ایریا کے علاقے والٹن روڑ میں گھر پر بجلی کی تاریں گرنے سے آگ بھڑک اٹھی،آتشزدگی کے باعث باپ بیٹی جھلس کر زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق فیکٹری ایریا کے علاقے والٹن روڑ پیر کالونی کے رہائشی شفیق کے گھر کی چھت پر اچانک بجلی کی تاریں ٹوٹ کر گر گئیں جس کے باعث گھر میں آگ بھڑک اٹھی،آتشزدگی کے باعث گھر میں موجود 40 سالہ شفیق اور اسکی چھ سالہ بیٹی فاطمہ جھلس کر زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو ٹیموں نے جناح ہسپتال منتقل کر دیا،علاقہ مکینوں کا کہنا یے کہ بارہا لیسکو کو لٹکتی تاروں بارے اطلاع دی گئی مگر لیسکو کی جانب سے غفلت کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے،علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ لیسکو کی نا اہلی کے باعث آتشزدگی کا واقع پیش آیا۔

واضح رہے کہ آگ کے واقعات کی شرخ میں کمی کی بجائے اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے کئی بچے یتیم تو کئی ماؤں کی گودہیں اجڑ چکی ہیں، لزرہ خیز واقعات میں گھروں میں سوگ کی فضا چھاجاتی ہے اور خاندان کے اکلوتے وارث آتشزدگی کی میں لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔

 پبلک مقامات پر آئے دن آتشزدگی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے اور اس صورتحال سے نمٹنے کے لئےایل ڈے نے خاص پلان تیار کیا ہے جس کے تحت پبلک مقامات پر فائر ہائیڈرنٹ نصب کئے جائیں گے۔ ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران کے احکامات پر سپیشل کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے۔ صدیق ٹریڈ سینٹر کو غیر مناسب انتظامات پر نوٹس بھی جاری کر دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال لاہور میں آتشزدگی کا ایک بڑا سانحہ پیش آیا، لاہور کے علاقہ حفیظ سنٹر میں پوری الیکٹرونکس کی مارکیٹ جل کر راکھ ہوگئی تھی،دکانداروں کی آنکھوں کے سامنے ان کی جمع پونچی اور قیمتی سامان خاکستر ہوگیا، آگ کے واقعے کی تحقیقات کے لئے حکومت پنجاب کی جانب سے تشکیل دی گئی 14 رکنی کمیٹی کی سفارشات پر اسے سیل کیا گیا تھا۔


 

M .SAJID .KHAN

Content Writer