ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماتحت عدالتوں میں کل سے اوقات کار تبدیل

summer season
کیپشن: court time change
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42:موسم گرما کی آمد کے پیش نظر ماتحت عدالتوں میں کل سے عدالتی اوقات کار تبدیل، لاہور سمیت صوبہ بھر کی سول و سیشن عدالتوں میں یکم اپریل سے عدالتی اوقات کار تبدیل ہوجائیں گے۔
 تفصیلات کے مطابق سول و سیشن عدالتوں میں پیر سے جمعرات اورہفتے کو عدالتی اوقات کارصبح 8 سے ساڑھے 3 بجے سہ پہر تک ہوں گے ۔سول اور سیشن عدالتوں میں ایک سے ڈیڑھ بجے تک نماز اور کھانے کا وقفہ ہوگا۔
 ماتحت عدالتوں میں جمعہ کے روز عدالتی اوقات کار صبح آٹھ بجے سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک ہوں گے چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی منظوری سے عدالتی اوقات کار کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن پہلے سے جاری کیا جاچکا ہے۔