عرفان ملک: شہر میں قتل و غارت کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا۔ رواں سال کے پہلے ڈھائی ماہ میں 92 افراد کو ڈکیتی مزاحمت، دیرینہ دشمنیوں سمیت مختلف وجوہات کی بنا پر قتل کر دیا گیا۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق یکم جنوری سے 15 مارچ تک قتل کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ رواں سال میں یکم جنوری سے 15 مارچ تک 9 افراد ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہوﺀے۔ شہر میں ڈھائی ماہ کے دوران 5 اندھے قتل کی وارداتیں ہوئیں، 78 افراد کو مختلف وجوہات کی بنا پر قتل کیا گیا۔
انویسٹی گیشن کی رواں سال کارکردگی بھی مایوس کن رہی ۔ خاندانی دشمنیوں یا دیگر وجوہات پر قتل ہونے والے 62 مقدمات کی تاحال تفشیش ہی مکمل نہ ہو سکی۔ دوسری جانب ڈکیتی مرڈر کے سات مقدمات پولیس تاحال ٹریس نہ کر سکی۔
شہر میں ہونے والے اندھے قتل کی وارداتوں میں پولیس کسی بھی ملزم کو تلاش نہ کر سکی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فرانزک اور دیگر شواہد کی رپورٹس میں تاخیر کے باعث بھی تفشیش کا عمل تاخیر کا شکار ہوتا ہے۔