کورونا کا خدشہ، حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

کورونا کا خدشہ، حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جی پی او چوک (ملک اشرف) کورونا وائرس کا خدشہ، اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سماعت، حمزہ شہباز کے وکیل نے سپریم کورٹ کے آنیوالےفیصلے کی روشنی میں دلائل دینے کیلئے وقت مانگ لیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل دو رکنی بنچ نے حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پرسماعت کی،  حمزہ شہباز کے وکیل عدالت پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم میں درخواست ضمانت منظور جبکہ آمدن سے زائد آثاثہ جات کیس میں درخواست ضمانت خارج کی، کورونا وائرس کے باعث کئی قیدیوں اورملزموں کی ضمانت کی درخواستیں منظور کی جا رہی ہیں، جیل میں کورونا وائرس کے خدشات ہیں، نیب تفتیش مکمل کرچکا ہے۔

حمزہ شہباز کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت کورونا وائرس خدشات کے باعث حمزہ شہباز کو  ضمانت پررہا کرنے کا حکم دے۔

جسٹس سردار احمد نعیم نے ریمارکس دیئے کہ یہ کیا بات ہوئی ،آپ بحث کریں ابھی تو اس درخواست کے قابل سماعت ہونے کا جائزہ لیناہے۔

امجد پرویز ایڈووکیٹ بولے اس کیس میں دوسرے وکیل اعظم نذیر تارڑ ہیں وہ اپنےعزیزکی فوتگی کی وجہ سےآج نہیں آئے، استدعاہے کیس کی سماعت ملتوی کردی جائے،عدالت نے مزید سماعت 7اپریل تک ملتوی کردی ۔

Sughra Afzal

Content Writer