سوشل سکیورٹی ہسپتال قرنطینہ سنٹر میں موجود مریض کا کورونا ٹیسٹ نیگیٹو آگیا

سوشل سکیورٹی ہسپتال قرنطینہ سنٹر میں موجود مریض کا کورونا ٹیسٹ نیگیٹو آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملتان روڈ (سعودبٹ) سوشل سکیورٹی ہسپتال ملتان روڈ قرنطینہ وارڈ میں موجود مریض کا کورونا ٹیسٹ نیگیٹو آگیا، نجی لیب کی رپورٹ پر مریض کو ڈسچارج کر دیا گیا۔

سوشل سکیورٹی ہسپتال ملتان روڈ میں داخل 56 سالہ محمد شمشاد حسین کو 23 مارچ کی شام سوشل سکیورٹی کے قرنطینہ وارڈ میں منتقل کیا گیا،محکمہ صحت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے محکمہ سوشل سکیورٹی نے مجبوراً مریض کا کورونا ٹیسٹ نجی لیبارٹری سے کروایا، مریض کا رزلٹ نیگیٹو آنے پرایم ایس ہسپتال ڈاکٹر خالد محمود نے مریض کو اپنی موجودگی میں سرکاری ایمبولینس میں واپس گھر روانہ کیا،مریض کی روانگی کے وقت فوکل پرسن ڈاکٹر عامر اقبال، ڈی ایم ایس سجاد احمد، ڈاکٹر قیصر سندھو ،ڈاکٹر محمد سلیم اختر، مزمل اشرف اوراشتیاق گجر موجود تھے۔

سوشل سکیورٹی ذرائع کے مطابق سات روز کے دوران میڈیکل ٹیم کی تین شفٹیں مریض پر تعینات رہیں، محکمہ صحت کی جانب سے ٹیسٹ کا رزلٹ دینے سے انکار پر وقت کا ضیاع ہوا ، 50 سے 60 قیمتی پروٹیکشن کٹس بھی استعمال ہوئیں۔

Sughra Afzal

Content Writer