ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وفاقی حکومت نے اوگرا کی سفارشات کی روشنی میں یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی کی گئی ہے۔

وزارتِ توانائی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 66 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 392 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 12 پیسے فی لیٹر کمی کر کے نئی قیمت 336 روپے 3 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ 

اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست 2026 سے ہوگا۔