ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دنیا کا پہلا روبوٹ فون 12 اگست کو لانچ ہوگا

دنیا کا پہلا روبوٹ فون 12 اگست کو لانچ ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چینی کمپنی نے دنیا کا پہلا روبوٹ فون متعارف کرانے کا اعلان کر دیا، جسے 12 اگست کو چین میں باضابطہ طور پر لانچ کیا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فون کی سب سے منفرد خصوصیت اس کا روبوٹک کیمرہ سسٹم ہے، جو روایتی اسمارٹ فونز کے برعکس حرکت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ کیمرہ ضرورت کے مطابق پاپ آؤٹ ہو کر مختلف سمتوں میں گھوم سکتا ہے اور ویڈیو ریکارڈنگ کے دوران پیشہ ورانہ کیمروں جیسی ہموار موومنٹ فراہم کرتا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ کیمرہ مصنوعی ذہانت (AI) سے لیس ہے، جو سامنے موجود شخص یا چیز کو خودکار انداز میں ٹریک کرتا ہے۔ چہل قدمی یا وی لاگ ریکارڈنگ کے دوران بھی کیمرہ صارف کا خود بخود تعاقب کرتا ہے، جس سے ویڈیوز زیادہ مستحکم اور سنیما طرز کی نظر آتی ہیں۔

روبوٹ فون میں ٹرپل ریئر کیمرہ سیٹ اپ دیا جائے گا، جبکہ اس کا مرکزی کیمرہ 200 میگا پکسلز کا ہوگا، جو ہائی ریزولوشن تصاویر اور دور موجود اشیا کی بہتر فوٹوگرافی کی صلاحیت فراہم کرے گا۔