اسرار خان: لاہور میں رواں سال اقدام قتل کے واقعات میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے پولیس ریکارڈ کے مطابق سال 2026 کے پہلے چھ ماہ کے دوران اقدام قتل کے 249 مقدمات درج ہوئے، جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں یہ تعداد 364 تھی، جو 31 فیصد کمی کو ظاہر کرتی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق سٹی ڈویژن میں گزشتہ سال 67 کے مقابلے میں رواں سال 42، کینٹ ڈویژن میں 102 کے مقابلے میں 65، سول لائنز ڈویژن میں 24 کے مقابلے میں 12 اور صدر ڈویژن میں 67 کے مقابلے میں 42 مقدمات درج کیے گئے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق اقبال ٹاؤن ڈویژن میں اقدام قتل کے مقدمات کی تعداد گزشتہ سال کی طرح 32 رہی، جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں گزشتہ سال 72 کے مقابلے میں رواں سال 56 مقدمات رپورٹ ہوئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جرائم پر قابو پانے کے لیے مؤثر حکمت عملی اور کارروائیوں کے باعث اقدام قتل کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے۔