ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعظم کا کوئٹہ میں کوئلہ کان حادثے پر گہرے افسوس کا اظہار

وزیر اعظم کا کوئٹہ میں کوئلہ کان حادثے پر گہرے افسوس کا اظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42 ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ محنت کش ہمارا اثاثہ ہیں، مزدوروں کے لیے مستقل حفاظتی اقدامات اٹھائے جائیں۔

 وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کوئٹہ کے نواحی علاقے سورنج میں کوئلہ کان حادثہ میں مزدوروں جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ سیورنج میں کوئلہ کان میں گیس بھرجانے کےباعث ہونے والا حادثہ نہایت افسوسناک ہے۔

 انہوں نے ہدایت کی پی ڈی ایم اے اور دیگر متعلقہ ادارے امدادی کاروائیوں کو موثر اور مستعد انداز میں جاری رکھیں، تمام زخمیوں کے بروقت ریسکیو اور علاج کے لئے خصوصی انتظامات یقینی بنائیں جائیں۔

 وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ متاثرہ مزدوروں کے ریسکیو اور ریلیف تک ریسکیو آپریشن جاری رکھا جائے، کوئلہ کی کانوں میں کام کرنے والے مزدوروں کی جانوں محفوظ بنانے کے لئے مستقل حفاظتی اقدامات اٹھائے جائیں۔

 انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقیین سے دلی تعزیت اور مرحومین کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔
 
 

Ansa Awais

Content Writer