ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کنگنا رناوت نے بھارت کی جین زی جنریشن کو گٹر جنریشن قرار دیدیا

کنگنا رناوت نے بھارت کی جین زی جنریشن کو گٹر جنریشن قرار دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بال وڈ اداکارہ اور رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت نے بھارت کی جین زی جنریشن کو گٹر جنریشن قرار دے دیا۔

حال ہی میں طلبہ کی تنظیم کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کی جانب سے نئی دہلی میں پیپر لیک کے معاملے پر شدید احتجاج کیا گیا، جس دوران طالب علموں پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج اور آنسو  گیس کی شیلنگ بھی کی گئی تاہم تنظیم کے شدید احتجاج کے سبب بھارت کے وزیر تعلیم کو مستعفی ہونا پڑا۔ 

اس حوالے سے اداکارہ کنگنا نے احتجاج کے دوران استعمال ہونے والی زبان، پلے کارڈز اور سوشل میڈیا ریلز پر شدید تنقید کی ہے۔

کنگنا نے انسٹاگرام کی اسٹوری پر لکھا کہ میں نے اپنی زندگی میں کبھی ایک ہی جگہ اتنی بدصورتی نہیں دیکھی، جنریشن زی (Gen Z) کے مظاہروں کی یہ ریلز  کو دیکھ کر متلی ہوتی ہے، ان کے بات کرنے کا انداز اور جس قسم کی زبان وہ استعمال کر رہے ہیں، میں نے اپنی زندگی میں کبھی کسی ویڈیو کو بیک وقت اتنا ناگوار اور اتنا بھونڈا نہیں دیکھا۔

https://www.geonewsurdu.tv/assets//uploads/updates/2026-07-30/439017_8817443_updates.jpg

اس کے بعد بی جے کے رکنِ پارلیمنٹ نے مظاہرین کی تربیت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ آخر انہیں جنم کون دے رہا ہے اور ان کی پرورش کون کر رہا ہے؟

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ بھارت خوبصورت لوگوں کا مسکن ہے، آپ خود کو کاکروچ کہتے ہیں اور دکھتے یا برتاؤ بھی بالکل ویسا ہی کرتے ہیں، اس میں کوئی تضاد یا انوکھا موازنہ نہیں ہے، بلکہ یہ محض دنیا کو اپنی غلاظت، کوڑے کرکٹ اور بدصورتی کا سامنا کروانا ہے، ان ویڈیوز  کو دیکھ کر شدید ذہنی کوفت کا شکار ہوئی ہوں، مجھے اب کچھ سکون اور 'ڈیجیٹل ڈیٹوکس' (یعنی ڈیجیٹل دنیا سے دوری) کی ضرورت ہے۔

کنگنا نے مزید لکھا کہ میں انہیں 'جنریشن گٹر' (Generation Gutter) کہتی ہوں، ان میں سے کچھ کے پاس نظام کو دینے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے، وہ پڑھائی لکھائی میں اچھے نہیں ہیں، وہ اتنے بدصورت اور بدکردار ہیں کہ گھر سنبھالنے کے بھی قابل نہیں۔

Ansa Awais

Content Writer