سٹی42: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر شہریوں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معمولی اضافہ بھی ٹرانسپورٹ کرایوں اور روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتوں پر اثر انداز ہوتا ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد شہریوں نے مہنگائی میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
عوام کا کہنا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل مہنگے ہوتے ہی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ متوقع ہے، جس کے اثرات روزمرہ استعمال کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بھی پڑیں گے۔
شہریوں کے مطابق ایندھن مہنگا ہونے سے آمدورفت کے اخراجات بڑھ جائیں گے اور پہلے سے مہنگائی کا شکار عوام پر مزید مالی بوجھ پڑے گا۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔