ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت پی ایس ایل انتظامیہ اور فرنچائز مالکان کا اہم اجلاس

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت پی ایس ایل انتظامیہ اور فرنچائز مالکان کا اہم اجلاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ارسلان حیدر : چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) انتظامیہ اور فرنچائز مالکان کا تفصیلی جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں پی ایس ایل 11 کے کامیاب انعقاد کا جائزہ لینے کے ساتھ آئندہ پی ایس ایل 12 کی تیاریوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 اجلاس میں سیزن 12 کی ونڈو، پلیئنگ کنڈیشنز، ڈائریکٹ سائننگ اور ریٹینشنز سے متعلق ورکشاپس جلد منعقد کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

 شرکا نے گیارہویں سیزن میں ہونے والی تبدیلیوں اور 44 میچز کے دوران کرکٹ کے معیار کا جائزہ لیا، جبکہ سوشل میڈیا، اسٹریمنگ پلیٹ فارمز اور ٹی وی پر ریکارڈ ویورشپ کو سراہا۔ اجلاس میں سخت حالات کے باوجود لیگ کے کامیاب انعقاد پر چیئرمین پی سی بی اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

 مزید برآں، آف سیزن اور پری سیزن میں شائقین کے لیے مختلف سرگرمیوں اور پی ایس ایل و تمام آٹھ فرنچائزز کے اشتراک سے لیگ کا آفیشل مرچنڈائز پلیٹ فارم لانچ کرنے پر بھی غور کیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ پی ایس ایل گورننگ کونسل کا اہم اجلاس اگست کے آخری ہفتے میں منعقد ہوگا، جبکہ اس کے مقام اور وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔