ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری

اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  حاشر وڑائچ :وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

بنی گالا، بارہ کہو، چک شہزاد، چٹھہ بختاور اور پارک روڈ سمیت مختلف علاقوں میں بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا اور درجہ حرارت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں بارشوں کا سلسلہ آئندہ دو سے تین روز تک جاری رہنے کا امکان ہے، جبکہ کشمیر اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

 شہریوں کو موسمی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔