سٹی 42 : وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ آج کا فیصلہ خوش آئند ہے ، اس فیصلے کے بعد ایسی حرکت کرنے والے ایک بار نہیں کئی بار سوچیں گے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ لوگوں کو زبردستی اداروں کے خلاف اکسا کر حملے کرنا ناقابل برداشت ہے۔ کسی سیاسی جماعت کے نام پر ایسی دہشت گردی کو بند ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کے بعد اب سوسائٹی میں بحث ہونی چاہیے کہ یہ نو مئی آخری حربہ تھا ۔ ملک کے لیے منفی سوچ رکھنے والوں کی حوصلہ شکنی ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ تشدد کے ذریعے غلبہ حاصل کرنے کی کوشش کو شکست ہوئی ہے ۔