ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق امریکی ماڈل برینڈی گلین وائل جلد کی بیماری میں مبتلا

 سابق امریکی ماڈل برینڈی گلین وائل جلد کی بیماری میں مبتلا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :سابق امریکی ماڈل  52 سالہ برینڈی گلین وائل جِلد کی پُراسرار بیماری میں مبتلا ہوگئیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 52 سالہ برینڈی گلین وائل ایک رئیلٹی شو میں بھی سکرین پر نظر آچکی ہیں۔

برینڈی گلین وائل نے اس سے قبل انکشاف کیا تھا کہ وہ بیماری سے چہرے کی خرابی کی وجہ جاننے کے لیے ہزاروں ڈالر خرچ کرچکی ہیں، اب انہوں نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر مثبت پیغام شیئر کرتے ہوئے اپنے ڈاکٹر کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ میں اب گھر سے نکلنے اور دوبارہ سے جینے کا مزید انتظار نہیں کر سکتی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق برینڈی گلین وائل نے اپنی جِلدی بیماری کے حوالے سے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ انہیں یہ بیماری 2024 میں مراکش میں گزارے وقت کے دوران لگی۔