سابق ٹیسٹ کرکٹر اور سابق ڈائریکٹر اکیڈمیز ندیم خان کی پی سی بی میں واپسی 

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور سابق ڈائریکٹر اکیڈمیز ندیم خان کی پی سی بی میں واپسی 
کیپشن: Nadeem Khan, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز : سابق ٹیسٹ کرکٹر اور سابق ڈائریکٹر اکیڈمیز ندیم خان کی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں واپسی ہوگئی۔ 

ندیم خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اہم عہدیداران سے ملاقاتیں کیں۔ 

ذرائع کے مطابق ندیم خان کانام ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ اور ڈائریکٹر اکیڈمیز کے لیے زیر غور ہے۔ ندیم خان اور بورڈ حکام کے درمیان ایک دو روز میں معاملات طے پا جائیں گے۔ 

واضح رہے کہ ندیم خان اس سے قبل بھی اکیڈمیز اور ڈومیسٹک کرکٹ میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔