نگران وزیراعظم کون ؟ مریم اورنگزیب نےبتا دیا

 نگران وزیراعظم کون ؟ مریم اورنگزیب نےبتا دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے ابھی تک نگران وزیراعظم کےلیے کسی امیدوار کو منتخب یا مسترد نہیں کیا۔

اپنے بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ نگران وزیراعظم کی تقرری آئین میں طےشدہ طریقہ کار کے مطابق ہوگی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم موزوں ترین امیدوار کےلیے تمام اتحادی جماعتوں سے مشاورت کریں گے اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے رہنمائی بھی حاصل کریں گے۔وزیر اطلاعات نے بتایاکہ اتحادیوں سے مشاورت کے بعد وزیراعظم اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کریں گے۔خیال رہے کہ موجودہ اسمبلی کی مدت 12 اگست کو پوری ہو رہی ہے اور گزشتہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا تھاکہ ہم مدت پوری ہونے سے پہلے جائیں گے اور نگران حکومت آئے گی۔

Ansa Awais

Content Writer