طاقتور ترین افسر کو ہتھکڑی لگ گئی

Nasla Tawar case, bail rejected, Ex-DG Sindh Building Control Authority arrested, City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نسلہ ٹاور زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کے کیس میں سابق ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی منظور قادر کاکا  کو گرفتار کر لیا گیا۔ اینٹی کرپشن کورٹ نے منظور قادر اور خیر محمد ڈاہری  کی عبوری ضمانت منسوخ کر دی ، جس پر دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

سابق ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی منظورقادر اور سابق مختار کار خیر محمد ڈاہری کی عبوری ضمانت میں توثیق کی درخواست پر سماعت اسپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ میں ہوئی۔ نسلہ ٹاور کیس کے تفتیشی افسر زاہد میرانی نے کہا کہ 26 جولائی کو  عدالت نے منظور قادر کی  5  لاکھ روپے کی عبوری ضمانت منظور کی تھی،عدالت نے آج ملزم سابق ڈی جی ایس بی سی اے منظور قادر کاکا اور سابق مختار کار خیر محمد کی عبوری ضمانت منسوخ کر دی۔

اینٹی کرپشن کورٹ نے نسلہ ٹاور اراضی کیس میں دونوں ملزمان کی عبوری ضمانت منسوخ کرتے ہوئے انہیں حراست میں لینے کا حکم دیا جس کے بعد اینٹی کرپشن نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

سرکاری وکیل کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان پر نسلہ ٹاور کی زمین 700 گز سے بڑھا کر 1100 گز کرنےکا الزام ہے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کی غیر قانونی تعمیر کا نوٹس لےکر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔