مغلپورہ،موٹر سائیکل سواروں کی کار پر فائرنگ،دو افراد جاں بحق

Mughalpura,firing,Two died,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان)مغل پورہ کے علاقہ میں موٹر سائیکل سواروں کی کار پر فائرنگ،فائرنگ سے کار سوار 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں جبکہ مقتولین کی شناخت اور قتل کے محرکات کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

 ابتدائی  تحقیقات کے مطابق مقتولین کی شناخت عمران اور گڈو کے نام سے ہوئی، مقتول عمران کا بہنوئی کے ساتھ جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا، بہنوئی نے ساتھی کے ہمراہ فائرنگ کی، ملزموں کی تلاش جاری ہے۔